1 مئی 2014 - 12:09
آیت اللہ صافی گلپائیگانی: شیعوں کے خلاف پروپیگنڈا اسلام کے نقصان میں ہے

آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے زود دے کر کہا: سب کو اسلام کی فکر کرنا چاہیے اور اسلام کے پرچم تلے جمع ہو کر متحد ہو جانا چاہیے اگر سب کے اندر دین کا درد پیدا ہو جائے تو علاقے سے تمام مشکلات ختم ہو جائیں گی اور امن و سکون کی فضا قائم ہو جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی نے مختلف ممالک میں تشیع کے خلاف کئے جانے والے پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ اس وقت علاقے میں امن و سکون کی فضا قائم نہیں ہے اور شیعوں کے خلاف سرگرمیاں تیز ہو ری ہیں۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ بعض یہ گمان کرتے ہیں کہ ان باتوں کا نقصان صرف شیعوں کو ہو گا جبکہ ایسا نہیں ہے ایسے کام اسلام کے نقصان میں ہیں دشمن ان کاموں سے اسلام پر ضربت لگانا چاہتا ہے۔
آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے زود دے کر کہا: سب کو اسلام کی فکر کرنا چاہیے اور اسلام کے پرچم تلے جمع ہو کر متحد ہو جانا چاہیے اگر سب کے اندر دین کا درد پیدا ہو جائے تو علاقے سے تمام مشکلات ختم ہو جائیں گی اور امن و سکون کی فضا قائم ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز